پرویز الٰہی کا لاہور میں 300 ہائبرڈ بسیں چلانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور میں 300 ہائبرڈ بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ فیصلہ ماحول دوست اقدام کے تحت کیا، پہلے مرحلے میں 300 ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دی جائے گی، 200 نئے بس سٹاپ بھی بنیں گے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نئی ہائبرڈ بسیں پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے چلائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور جو 11 ملین سے زیادہ آبادی پر مشتمل ہے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) پر دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اقدام سے لاہور میں فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، امریکا کی مذمت

Mon Dec 19 , 2022
شمالی کوریا نے سولڈ فیول موٹر راکٹ کے بعد ایک اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے اتوار کے روز کوریا کے مشرقی ساحل کی جانب ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے جس نے […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031