توشہ خانہ ریفرنس :عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور

اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس کے معاملے پر فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرلی گئی۔

تحریری فیصلے کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اثاثوں میں توشہ خانہ تحائف چھپائے گئے،بادی النظر میں عمران خان کا جمع کرایا گیا ڈکلیئریشن غلط ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے گوشواروں میں تحائف اور اس کی فروخت سے حاصل رقم کی تفصیلات بھی ظاہر نہیں کیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان الیکشن ایکٹ کی دفعہ 174 کےخلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، سابق وزیر اعظم کے خلاف شکایت کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کیا جاتا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 9 جنوری کو ٹرائل کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر سستا، پاکستان میں 500 روپے مہنگا ہوگیا

Fri Dec 16 , 2022
عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت 30 ڈالرکم ہوئی ہے جب کہ ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پانچ سو روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک لاکھ 71 ہزار 400 […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031