حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا


حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

فوٹو: پی ٹی وی یوٹیوب اسکرین گریب
فوٹو: پی ٹی وی یوٹیوب اسکرین گریب

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

 وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اس کے علاوہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 7 روپے کمی کردی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔

 وزیر خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169 روپے فی لیٹر ہوگی۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کر رہے ہیں، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عمران خان پر حملےکی تحقیقات: جے آئی ٹی نے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو طلب کرلیا

Fri Dec 16 , 2022
وزیرآباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر حملہ کیس کی تحقیقات کے میں جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کوطلب کرلیا۔ جے آئی ٹی نے  وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف  اور  مریم اورنگزیب کو بھی طلب کیا ہے۔ تینوں رہنماؤں کو […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031