مردان کے ڈاکٹرز کے ساتھ ایک میٹنگ

(Jawad KhanHoti Bureau Chief Mardan )

مردان۔ خیبر پختونخواہ ڈی وارمنگ پروگرام سال 2022 کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس مردان کے ڈاکٹرز کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر کچکول، سینئیر ڈویژنل کورآڈینیٹر ٹیکنیکل اسسٹنس پارٹنر محمد یاسر،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر امجد, اور ڈاکٹر اسحاق ایل ایچ ڈبلیو کورآڈینیٹر نے پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کا ہفتہ ممکنہ طور پر 14 سے 18 نومبر تک منعقد ہوگا جس کے لئے ضلعی سطح پر محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت مشترکہ طور پر اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی مہم خیبر پختونخواہ کے 22 اضلاع میں کی جا رہی ہے جہاں پیٹ کے کیڑے بہت عام ہیں، پیٹ کے کیڑوں کی دوائی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے منظور شدہ ہے اور منسٹری آف نیشنل ہیلتھ عالمی ادارہ صحت سے یہ مفت اور محفوظ دوا وصول کرتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مہم میں 5 سے 14سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوا دی جائے گی۔ محکمہ صحت مردان نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔


جواد خان ہوتی ۔ نمائندہ enn نیوز

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ضلع میر پور خاص ۔سابقہ چیئرمین  عابد خان قائم خانی کونسلر امجد سعید آرائیں کی گاڑی کو اچانک محمد ھاشم اسٹاپ پر حادثہ

منگل اکتوبر 18 , 2022
بیورو چیف ۔ راو کامران کوٹ غلام محمد ضلع میر پور خاص ۔سابقہ چیئرمین  عابد خان قائم خانی کونسلر امجد سعید آرائیں کی گاڑی کو اچانک محمد ھاشم اسٹاپ پر حادثہ الحمداللہ نقصان سے محفوظ رھے۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سے آتے ہوئے سابقہ چیئرمین عابد خان قائم خانی اور کونسلر […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: