ہر 15 روز بعد مجھے نیند نہیں آتی کہیں پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر 15 دن بعد تبدیل ہوتی ہے، ہر 15 روز بعد مجھے نیند نہیں آتی کہیں پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں، کل ہم نے نئی قیمتیں جاری کرنی ہیں، مولانا فضل الرحمان سے کہوں گا ایک اور نئی پھونک مار دیں مولانا صرف پھونک ہی ماریں گے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔

مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے شاندارجیالے آج یہاں موجود ہیں، ان کی تالیوں نے نجانے کتنے محلات کی بنیادوں کوہلا کر رکھ دیا ہے، آج کی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، آج کی کانفرنس عظیم محقق اور عالم دین کی شان میں ہو رہی ہے، علمائے کرام کی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہوں، مفتی محمود نے ملک وقوم کے لیے گرانقدرخدمات سرانجام دیں، مفتی محمود انتہائی سادہ طبعیت انسان تھے، مفتی محمود نے قاسم العلوم میں ہزاروں بچوں کوتعلیم دی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے گالی گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا، مفتی محمود نے سیاست میں تمام تر اختلافات کے باوجود کبھی ڈائیلاگ کے دروازے بند نہیں کیے تھے،آج سیاست نے کیا کروٹ بدلی ہے،آج گالی، گلوچ سے آغاز اور گالی، گلوچ سے اختتام کیا جاتا ہے،معاشرے کو تقسیم در تقسیم کر دیا گیا ہے، معاشرے کے اندر ایک ایسا گروہ جس کو شریف آدمی کی بے عزتی کرنا سکھایا جارہا ہے،آپ کودیکھ کر کہہ رہا ہوں آپ ایسے راستے کو بند کریں گے، کچھ افراد معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مفتی محمود مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پریقین رکھتے تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مخلوط حکومت نے اقتدارسنبھالا پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں والا سفر ہے، ہماری نیت صاف ہے مالک تمام راستہ بناتا ہے اور مشکلات دور ہوتی ہیں، اقتدارسنبھالا تو معیشت ہچکولے لے رہی تھی،ایک شخص دن رات بدعائیں کر رہا تھا پاکستان دیوالیہ اور سری لنکا بن جائے،قوم کی دعاؤں اورمحنت سے وہ مرحلہ اچھے انداز سے طے کیا،ہم نے معیشت کو آگے بڑھانے کے لیےاقدامات کیے،نوازشریف، اتحادیوں کی رہنمائی سے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ اتحادیوں نے مجھے اپنا وزیراعظم چنا، یہ کیسے ممکن ہے مہنگائی کا بوجھ عوام پر لادوں، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں اڑائیں اور بوجھ اٹھانا پڑا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر15دن بعد تبدیل ہوتی ہے، ہر پندرہ دن بعد مجھے نیند نہیں آتی پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں، میں نے پھونک مارنے کی بات کی جادو ٹونے کی نہیں، کل ہم نے نئی قیمتیں جاری کرنی ہیں، مولانا سے کہوں گا ایک اور نئی پھونک مار دیں مولانا صرف پھونک ہی ماریں گے تو مسائل حل ہو جائیں گے، عمران خان جلسوں میں روزانہ ویڈیو دکھاتے ہیں، وہ جلسوں میں کیا کیا باتیں کرتے ہیں سمجھ نہیں آتی، کبھی کہتے ہیں میرے پاس پورا اختیار اور فیصلے خود کرتا ہوں، آج کل کہتے ہیں مجھے تو فیصلہ ہی نہیں کرنے دیا گیا تو پھر پونے چارسال کیا کرتے رہے، علما کو گواہ بنا کر کہتا ہوں ایسا جھوٹا شخص زندگی میں نہیں دیکھا، ہم سب انسان ہیں، غلطی کے پتلے ہیں، صبح سے لیکر سر سے لیکر پاؤں تک الزام لگاتا ہے، دن رات قوم، اداروں کے خلاف سازش کرنا اس سے بڑا فراڈیا دنیا میں پیدا نہیں ہوا۔ مفتی محمود نےزندگی میں اختلاف کے باوجود ڈائیلاگ کوترجیح دی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی کے مختلف علاقوں کی طرف رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

Sun Oct 16 , 2022
رپوٽر ۔ کوراڙو ابڙو کراچی کے مختلف علاقوں ماڈل کالونی، سعود آباد، کھوکھراپار، ملیر ہالٹ، بکرا پڑی، ملیر15، قائد آباداور منزل پمپ سے ہوتا ہوا واپس ماڈل کالونی کی طرف رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ۔ترجمان سندھ رینجرز 2۔فلیگ مارچ16 اکتوبر 2022 کوہونے والے ضمنی انتخابات NA-237 اور NA-239 […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031