جوبائیڈن کا بیان گمراہ کن، جوہری اثاثے عالمی معیار کے مطابق محفوظ ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوزف بائیڈن کے جوہری اثاثے سے متعلق بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے ہمارے جوہری اثاثے عالمی معیار کے مطابق محفوظ ہیں۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ میں واضح طور پر دہراتا ہوں کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے اور ہمیں فخر ہے ہمارے جوہری اثاثے عالمی معیار کے مطابق محفوظ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کےحوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے، کسی کو ہمارے ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے خدشات نہیں ہونے چاہئیں۔

امریکی صدر کا بیان گمراہ کن ہے: وزیراعظم شہباز شریف

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر سے منسوب بیان حقائق کے برعکس اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیاں ثبوت ہیں کہ پاکستان انتہائی ذمہ دار جوہری ریاست ہے، جوہری پروگرام موثر تکنیکی اور فول پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے زیر انتظام ہے، جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت سے متعلق پاکستان نے ہمیشہ نہایت ذمہ دارانہ کردار کا مظاہرہ کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے عدم پھیلاؤ، سلامتی وتحفظ پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سمیت عالمی معیارات کے اپنے پختہ عہد کو پورا کیا ہے، عالمی امن کو اصل خطرہ عالمی مروجہ اقدار کو پامال کرنے والی بعض ریاستوں، انتہا پسند قومیت پسندی، غیرقانونی قبضوں کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے امن کو اصل خطرہ سرفہرست جوہری ممالک کے درمیان اسلحہ کی دوڑ سے ہے، دنیا کے امن کو اصل خطرہ ان ممالک سے ہے جہاں جوہری سلامتی سے متعلق باربار حادثات ہوئے، دنیا کے امن کو اصل خطرہ سلامتی کے ان اتحادوں سے ہے جن کی تشکیل سے علاقائی توازن متاثر ہو رہا ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے۔ دنیا جب بڑے بڑے مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی حقیقی صلاحیت کو پہچاننے کے لئے خالص اور پائیدار کوششیں نہایت ناگزیر ہیں۔ اس مقصد کے لئے غیرضروری بیانات سے پرہیز کیا جائے۔ علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لئے امریکا کے ساتھ تعاون کی پرخلوص خواہش رکھتے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملک میں ایبولا کیسز سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جعلی قرار

اتوار اکتوبر 16 , 2022
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہاہے کہ ملک میں ایبولا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔ این آئی ایچ کے مطابق پاکستان کو ایبولا کیسز کا براہ راست کوئی خطرہ نہیں ہے۔   سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر این آئی ایچ کی طرف سے […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: