نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

حبیب اللہ ۔ نمائندہ enn نیوز

نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈی پی او آفس آمد پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے ڈی پی اوقصور کو سلامی پیش کی، ڈی ایس پی سٹی محمد یعقوب اعوان نے ڈی پی او قصور کو پھولوں کے گلدستے کیساتھ ویلکم کیااور دیگر سٹاف کا تعارف کروایا، ڈی پی او قصور عمران کرامت بخاری نے کہا شہریوں کی جان ومال کی حفاظت، کرائم کا خاتمہ، امن وامان کو برقرار رکھنا اولین ترجیحات ہیں، کسی شہری سے بد تمیزی، تشدد، اختیارات سے تجاوز اور کرپشن قطعاً برداشت نہیں، عوام کی خدمت،انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ پولیس ویلفیئر کے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں گے۔ ڈی پی او سید عمران کرامت بخاری نے ضلع قصور آمد پر دربار بابا بلھے شاہ پر حاضری دی اور چادر پوشی کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تلاش گمشدگی

جمعہ اکتوبر 14 , 2022
مدن لال ۔ نمائندہ enn نیوز

کیلنڈر

دسمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: