کندیاں شہر میں منشیات کا کاروبار عروج پر

محمد آصف. پریس رپورٹر

کندیاں شہر میں منشیات کا کاروبار عروج پر ، آئس کا نشہ نوجوان نسل کا پسندیدہ مشغلہ ، انتظامیہ بے بس ۔ تفصیلات کے مطابق کندیاّں اور گردونواح میں کھیلوں کے میدان نہ ہونے سے نوجوان نسل منشیات اور آئس جیسی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے لگی ہے نوجوان نسل میں
آئس کا بڑھتا رجحان اور کندیاں پولیس کی خاموشی سے کئی سوالات جنم لینے لگے۔ اس کے ساتھ ساتھ کندیاں شہر میں منشیات کا کاروبار بھی عروج پر ہے۔ گلی کوچوں میں منشیات دستیاب ہوتی ہے۔ ان دونوں نشوں کی لعنت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل برباد ہونے لگی آئس کا یہ نیا نشہ کندیاں اور گردونواح میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے شہریوں اور عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او میانوالی اور ایس ایچ او کندیاں سے فوری نوٹس لینے اور اس کاروبار میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ خبر محمد آصف ۔ نمائندہ ENN نیوز نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات اکتوبر 13 , 2022
حبیب اللہ ۔ نمائندہ enn نیوز نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ڈی پی او آفس آمد پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے ڈی پی اوقصور کو سلامی پیش کی، ڈی ایس پی سٹی محمد یعقوب […]

کیلنڈر

دسمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: