اسلام ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کی تلقین ہی نہیں کرتا بلکہ اس کا حکم دیتا ہے،ظاہر شاہ
مردان ( JawadKhan HotiBureau Chief Mardan ENN T VChannel )
مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ ہمیشہ وہی قومیں دنیا میں بلند مقام حاصل کرتی ہیں جو ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں اور اپنے مسائل کا حل اپنے وسائل سے کرتی ہیں اور دکھی و بے سہارا لوگوں کی امداد کرکے معاشرے میں تبدیلی لاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں غیر سرکاری تنظیم بہتر زندگی ویلفئیر آرگنائزیشن کے افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب سے بہتر زندگی ویلفئیر آرگنائزیشن کے سپرست اعلیٰ حاجی فضل منان،تاجر رہنما حاجی اویس خان، حاجی نعیم انور، حاجی فیاض خان، الحاج شاہ بابا حبیب عارف،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف اور عقیلہ سنبل نے بھی خطاب کی،بہتر زندگی ویلفئیر آرگنائزیشن کے چئیر مین ندیم خان نے کہا کہ بہتر زندگی ویلفئیر آرگنائزیشن نے اپنے قیام سے لیکر اب تک کوشش کی ہے کہ وہ مردان میں مقیم دکھی افراد کا سہارا بنے اور ان کے نزدیک یہ ایک بہترین عمل ہے جس سے اللہ کی رضا حاصل ہونے کے علاوہ معاشرے میں پھیلی محرمیوں کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر زندگی قوم کو جہالت ،بیماری، غربت ، بیروزگاری ،محرومی اور قدرتی آفات اور بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے عملی جد جہدو خدمت خلق کا جذبہ ہی انسان کی عظمت کا ضامن ہے ۔مقررین نے کہاکہ اسلام ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کی تلقین ہی نہیں کرتا بلکہ اس کا حکم دیتا ہے۔ مقررین نے بہتر زند گی کی کارگردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کی کوششوں کی تعریف کی اور عہد کیا کہ ہم نے غریب عوام کی خدمت کو اپنا منشور بنانا ہے
مردان:ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان جذبہ پروگرام کے تحت ریویو اینڈ پلاننگ اجلاس کا انعقاد
مردان( Jawad Khan Hoti Bureau Chief Mardan )ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے جذبہ ضلع فورم مردان نے آئین پاکستان کو نصاب کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ حکومت تعلیمی نصاب میں آئین پاکستان کی تاریخ کو نصاب کا لازمی جزو بنانے کیلئے اپناکردار ادا کریں تاکہ نوجوان نسل اپنی قومی سیاسی قیادت کی طرف سے آئین پاکستان کا تحفہ دینے والوں سے ایک طرف آگاہ ہوں تو دوسری طرف آئین پاکستان پر نوجوان نسل کا اعتماد بھی بڑھے تاکہ پاکستان کی نوجوان نسل بھی آئین پاکستان کے تحت پاکستان کو بھی دنیا کے جمہوری ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار ساؤتھ ایشیا پارٹنرشب پاکستان کے پروگرام جذبہ کے لوکل ریسورس پرسن نصرت آرا ،چارٹرڈ اکاونٹ سکندر زمان ایڈوکیٹ،محمود احمد،شرجیل احمد،نعیم چوہدری،جاوید شاہ ایڈوکیٹ اور شاہد خان نےساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان جذبہ پروگرام کے تحت ریویو اینڈ پلاننگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس میں جذبہ گروپ، وویمن لیڈرز، کونسلر ، وویمن ووٹر نیٹ ورک ، یوتھ گروپ ، میڈیا اور ضلع فورم کے ممبران نے شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی بہت کم ہے،جبکہ مردم شماری بھی 2017 کے بعد نہیں ہو ئی ہے،مقررین نے پاکستان کے آئین میں عورتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سےکہنا تھا دنیا بھر میں خواتین کی جدوجہد جاری ہے اور پاکستان میں بھی ہم خواتین کے تحفظ کی آواز بلند کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، پاکستان کا آئین عورتوں کو تحفظ دیتا ہے لیکن جب اس پر عمل کی باری آتی ہے تو ہمارے طبقات کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیاسی ورکر آئین پر اعتماد اور یقین رکھتا ہے، سیاسی ورکر کی نشوونما کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ اسے بھرپور سیاسی ماحول مہیا کیا جائے تاکہ وہ سیاست کے نظریاتی اصولوں کے تحت معاشرے اور ملک کی بہتری کے لئے کام کر سکے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئینِ پاکستان کو من و عن ہمارے نصاب کا حصہ بنایا جائے تاکہ ہمارا نوجوان اس سے بخوبی آگاہ ہوسکے اور ہماری آنیوالی نسلیں اقوامِ عالم میں بہتر طریقے سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔