آصف علی زرداری صحتیاب، گھر منتقل، ڈاکٹر عاصم نے تصویر شیئر کردی

سابق صدر آصف علی زرداری صحتیاب ہو کر گھر منتقل ہوگئے ہیں، ڈاکٹر عاصم نے سوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کر دی۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ سابق صدر کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، وہ اپنے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر سابق آصف علی زرداری کی تصویر بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ سابق صدر صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی ہسپتال میں داخل ہوئے تھے، یواے ای سے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بھی پاکستان آ کر آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کیا تھا اور رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ثابت ہوگیا سزا غلط، مجھ سے انتقام لیتے لیتے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا: نواز شریف

پیر اکتوبر 10 , 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، مجھ سے انتقام لیتے لیتے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا، ن لیگ دور میں عوام مطمئن تھے، آئی ایم ایف کے پاس […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: