سچی خبر پر صحافی ایوب کھوکھر کے خلاف جھوٹی ایف۔آئی۔آر درج

سچی خبر پر صحافی ایوب کھوکھر کے خلاف جھوٹی ایف۔آئی۔آر درج

سیالکوٹ ( محمد آصف ۔ نمائندہ )

گورنمنٹ سردار بیگم اہسپتال کی گائنی ڈاکٹر عاطفہ ندیم نے عوامی پریس کلب۔ کوٹلی لوہاراں۔ سیالکوٹ کے صدر اور پاکستان فیڈریشن آف میڈیا اینڈ جرنلسٹ ضلع سیاکوٹ کے سیکرٹری اطلاعات محمد ایوب کھوکھر کے خلاف جھوٹی ایف۔ائی۔آر درج کروادی۔ تفصیلات کے مطابق مریضوں نے شکایت کی کہ ڈاکٹر عاطفہ ندیم مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک کرتی ہیں اور آپریشن وقت پر نہیں کرتی جس کی وجہ سے مریض پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں اور ڈاکٹر صاحبہ آرام سے اپنے کمرے میں بیٹھی رہتی ہیں۔ اس شکایت پر محمد ایوب کھوکھر نے ڈاکٹر عاطفہ ندیم کے خلاف خبر لگائی اور اس کے کرتوتوں سے پردہ چاک کیا۔ جس پر ڈاکٹر عاطفہ ندیم نے دو دن اہسپتال میں ہڑتال کرائی اور انتظامیہ پر اثرورسوخ استعمال کر کے محمد ایوب کھوکھر پر جھوٹی ایف۔ائی۔آر تھانہ حاجی پورہ سیالکوٹ میں درج کرائی۔ اس جھوٹی ایف۔ائی۔آر پر عوامی پریس کلب۔ کوٹلی لوہاراں اور پاکستان فیڈریشن آف میڈیا اینڈ جرنلسٹ اور صحافتی تنظیموں کے تمام عہدیداران اور ممبران نے بھرپور مذمت کی اور اس بات کا اعلان کیا کہ اگر اس جھوٹی ایف۔ائی۔آر کو خارج نہ کیا گیا تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے اور انصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

سیالکوٹ ( محمد آصف ۔ نمائندہ )

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب سے منظر خان مگسی ضلعی کنو ینر آئی ایس ایف پاکستان تحریک انصاف ضلع لیہ زیر صدارت انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا اجلاس

جمعہ اکتوبر 7 , 2022
میڈیا رپوٹر فتح پور سے محمد اختر۔ لیہ پنجاب سے منظر خان مگسی ضلعی کنو ینر آئی ایس ایف پاکستان تحریک انصاف ضلع لیہ زیر صدارت انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا اجلاس لیہ سےمنظر خان مگسی ضلعی کنوینئر آئی ایس ایف پاکستان تحریک انصاف لیہ ضلعی کنوینئر کی زیرِ صدارت انصاف […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: