سعودی حکومت نے پاکستانیوں کیلیے ویزا فیس میں کمی کر دی

( بیورو چیف محمد خلیل ) سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانیوں کیلیے ویزا فیس میں کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سفارتی حکام کے مطابق پاکستانیوں کیلیےوزٹ ویزافیس2000 ریال کی بجائے338ریال ہوگی،سنگل انٹری فیس 338 ریال جبکہ ملٹی پل ویزا فیس 675 ریال کردی گئی،ویزافیس میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے ہوگی۔

سفارتی حکام نے بتایاکہ پاکستان نےبھی سعودی شہریوں اورتاجروں کیلیےویزافیس میں کمی کردی
سعودی شہریوں کیلیےفیسوں میں کمی کااطلاق12دسمبر2018سےہوچکاہے۔

سفارتی حکام کا کہناہے کہ پاکستان نےسنگل انٹری فیس270 ریال جبکہ ملٹی پل ویزافیس540 ریال کردی،بزنس سنگل انٹری ویزافیس405ریال جبکہ ملٹی پل بزنس ویزافیس810 ریال ہوگی،:یہ اقدام دونوں ممالک کےدرمیان تجارت وسرمایہ کاری کےفروغ کیلیےکیاگیاہے۔

واضع رہے کہ سعودی عر ب کے ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان دورے پر پہنچ رہے ہیں جو تاریخی دورہ ہو گا جہاں وہ پاکستان کے ساتھ اہم ترین معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے جبکہ ان کے شاندار استقبال کیلیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

Muhammad Khalil

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انڈین ائیرفورس کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی

بدھ مارچ 6 , 2019
بھارتی دارالحکومت میں واقعہ کثیر المنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس میں انڈین ائیرفورس سمیت کئی اہم حکومتی دفاتر قائم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جی او کمپلیکس میں واقع پنڈت دین بھون کی عمارت کے پانچویں فلور پر شدید آگ بھڑک رہی ہے جس کے شعلے دو ر […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: