عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

شہزاد علی ۔ نمائندہ Enn نیوز

کمشنر گجرات ڈ ویژن کمال احمد مان اور ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر اختر محمود عباس نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی،

علماء کرام، ممبران امن کمیٹی اور شہریوں کے بھرپور تعاون سے ضلع گجرات ہمیشہ کیطرح اتحاد بین المسلمین کا مرکز اور امن و امان کا گہوارہ ثابت ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ،ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تسنیم علی خان،ڈپی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ،ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین انور سعید طاہر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی،صدر حسینیہ ٹرسٹ میر جواد جعفری، قاری الطاف الرحمان،قاری حبیب اللہ جلالی،محمد اشرف حسینی،جواد الرحمان،ابرار احمد، خادم علی خادم و دیگر بھی موجود تھے۔کمشنر گجرات ڈ ویژن کمال احمد مان نے کہا کہ محرم الحرام اور چہلم امام حسین ؑ و شہداء کربلا کے موقع پر انتظامیہ اور پولیس کو ضلعی امن کمیٹی کے ممبران خصوصا علما کرام کے درمیان مثالی ورکنگ ریلشن شپ اور بھرپور تعاون کی بدولت ضلع بھر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی، عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے منعقدہ جلوس و مجالس کے موقع پر بھی اتحاد بین المسلمین کی اسی روایت کو آگے بڑھایا جائے گا، جلوس کے روٹس کی صفائی، پیچ ورک، روشنی کے انتظامات کے لئے میونسپل کارپوریشن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر اختر محمود عباس نے کہا ہے کہ پولیس نے عید میلاد النبیﷺکے حوالے سے محافل وجلوس کے روٹس کی سکیورٹی کیلئے جامع پلان وضع کر لیا گیا ہے،شرکا کی فول پروف سکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جلوس کے روٹس کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔

یہ خبر
شہزاد علی ۔ نمائندہ Enn نیوز نے ارسال کی ہے

شہزاد علی ۔ نمائندہ Enn نیوز

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بورے والا سٹار ویلفیئر محمدی آغوش ماڈل ٹاؤن کے زیر اہتمام ادبی تنظیم کشف بورے والا کے تعاون سے مشاعرہ کاانعقادکیا گیا

جمعرات اکتوبر 6 , 2022
بورے والا( احمد وقاص ۔ نمائندہ ای این این نیوز) بورے والا سٹار ویلفیئر محمدی آغوش ماڈل ٹاون کے زیر اہتمام ادبی تنظیم کشف بورے والا کے تعاون سے مشاعرہ کاانعقادکیا گیا۔ جس میں نقابت کے فراۂض صاحبزادہ اجمل شاکر نے ادا کْے۔جبکہ ثناخواں منور حسین نے نعت پیش کی۔تقریب […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: