بورےوالا شہر سمیت نواحی گاوں چک نمبر 303 ای بی میں لرزہ خیز واردات

بورےوالا : (محمد بلال. نمائندہ enn نیوز )

بورےوالا شہر سمیت نواحی گاوں چک نمبر 303 ای بی میں لرزہ خیز واردات کا سن کر دل تڑپ اٹھا ہے۔

مجرمان گرفتار نہ ہوئے تو پھر ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ذوالفقار زلفی ڈوگر۔

تفصیل کے مطابق ذوالفقار عرف زلفی ڈوگر نے ای این این نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آج چک نمبر 303 ای بی میں ایک انتہائی شریف گھرانے کی خواتین کے ساتھ چھ ڈاکووں کا ڈکیتی کی واردات کے دوران ان کے بچوں کے سامنے ریپ کا واقع کیا وہ ایک شرمناک معاشرتی و انسانی المیہ ہے جا پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔

مزید زلفی ڈوگر نے کہا کہ بورےوالا شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں سے تاجر اور کسان خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔شہر اور دیہات ڈاکووں اور چوروں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔لوگ مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔لوگوں کے پاس دوائی لینے کے پیسے نہیں ہیں اوپر سے شہر میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم نے تاجروں اور عام شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔ذوالفقار زلفی ڈوگر نے مزید کہا کہ ہمارا تاجر اس مہنگائی کے دور میں گورنمنٹ کو سارے ٹیکس ادا کر رہا ہے مہنگی بجلی کے بل ادا کر رہا ہے اور جو بچا کر اپنے بچوں کے لئے لیجانا چاہتا ہے وہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں لوٹ لیا جاتا ہے۔زلفی ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر قانون اور آئی جی پنجاب کو فوری نوٹس لینا چاہیے تاکہ بورےوالا شہر کا تاجر اور کسان بے خوف و خطر اپنا کاروبار کر کے بچے پال سکیں۔آخر میں ذوالفقار زلفی ڈوگر نے بورےوالا اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لئے کوئی ٹھوس اقدام کئے جائیں اگر پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے اور وارداتوں کو روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے تو پھر ہم سڑکوں پر ہوں گے۔۔۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

موسیٰ خیل کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ

پیر اکتوبر 3 , 2022
نمائندہ رحمت خان موسیٰ خیل کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ خبر کی تفصیل بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں پنجاب کے شہریوں کے موسیٰ خیل کے ڈومیسائل رکھنے کا نہ ختم ہو نے والا سلسلہ جاری موسیٰ خیل کی لوکل ایکشن کمیٹی نے پہلے بھی کئی جعلی […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: