اوکاڑہ یونیورسٹی کے وی سی اور کمشنر ساہیوال نے عالمی یوم سیاحت ہڑپہ میوزم میں منایا

اوکاڑہ یونیورسٹی کے وی سی اور کمشنر ساہیوال نے عالمی یوم سیاحت ہڑپہ میوزم میں منایا

علی رضا ۔ نمائندہ Enn نیوز
اس سلسلے میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا

سیاحت کا شعبہ دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں شمار کیا جاتا ہے جو ملک کی سماجی و اقتصادی بہتری میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ سیاحت روزگار کے مواقع فراہم کرنے، سماجی ترقی، غیر ملکی زرمبادلہ کمانے اور سرمایہ کاری کیلئے سب سے اہم شعبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد اور کمشنر ساہیوال ڈویثرن جاوید اختر محمود نے عالمی یوم سیاحت کے سلسلے میں ہڑپہ میوزم میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ہائیر سیکنڈری سکول ہڑپہ کے طلباء نے حصہ لیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر واجد نے تقافت اور ثقافتی سائٹس کے تحفظ اور ترویج کی اہمیت واضع کی۔ انہوں نے کہا کہ آفرینش آدم سے ہی انسان پرانی ثقافتوں کو جاننے اور سمجھنے کے حوالے سے متجسس رہا ہے اور اسی تجسس نے آرکیالوجی جیسے شعبہ تعلیم کو بھی جنم دیا۔ انہوں نے طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنی ثقافت کے تحفظ اور فروغ کےلیے کام کریں کیونکہ تقافتی سائٹس تاریخ کی آئینہ دار ہوتی ہیں۔
کمشنر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے خطیر رقم مختص کر رہی ہے تاکہ پاکستان کی ثقافت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دیا جا سکے اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔ ورلڈ ٹورازم ڈے منانے کا مقصد سیاحت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا اور آگہی پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تیز رفتار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے سیاحت کے شعبے کی بحالی کیلئے پر عزم ہے۔
ڈپٹی کمشنر کامران خان، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر اورکیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو نے عالمی سیاحت کے دن کی اہمیت اور ہڑپہ کی تہذیب بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
تقریب کے اختتام پر کمشنر ساہیوال ڈویژن نے مہمانوں کو شیلڈ پیش کیں اور دن کی مناسبت سے کی گئی ایک واک میں بھی حصہ لیا۔ پروفیسر واجد نے کمشنر کو اکاڑہ یونیورسٹی کے دورے کی دعوت دی تاکہ وہ یہاں پہ ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کو سول سروس کے امتحانات کے حوالے سے آگہی فراہم کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پیر سید ریاض حسین شاہ کی سالانہ برسی چک نمبر 198 میں نیزہ بازی میچ کے موقع پر مہمان خصوصی محترمہ سیلم بی بی بھروأنہ کی شرکت

جمعرات ستمبر 29 , 2022
خبر شامل کرتے ہیں تحصیل بھوانہ سے سٹی رپوٹر ملک حسن رضا کی رپورٹ کے مطابق پیر سید ریاض حسین شاہ کی سالانہ برسی چک نمبر 198 میں نیزہ بازی میچ کے موقع پر مہمان خصوصی محترمہ سیلم بی بی بھروأنہ کی شرکت أخر پر فرسٹ اور سکینڈ أنے والی […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: