مردان میں بچوں کے تحفظ کے لئے آگاہی واک کا انعقاد

مردان میں بچوں کے تحفظ کے لئے آگاہی واک کا انعقاد

مردان( JawadKhan HotiBureau Chief Mardan ENN T VChannel )

جواد خان ۔ بیورو چیف

ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی قیادت میں چائلڈ پروٹیکشن آگاہی کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر مردان جمال شاہ مہمند،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنید خالد چائلڈ پروٹیکشن یونٹ آفیسر عمیر ساجد، زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے محمد پرویز، لیبر ایجوکیشن آرگنائیزیشن کے حسن حساس اور پارٹ آرگنائیزیشن کے فیاض الاسلام کے علاوہ اور ضلعی اتظامیہ سمیت عوامی نمائندوں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے بچوں کے حقوق اورتحفظ کے بارے میں شرکاءکو آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ دلچسپی لیکر اپنا کردار ادا کرے تا کہ شرپسند عناصر کو معاشرے میں پنپنے کا موقع نہ مل سکے ۔مقررین نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے آگاہی دیں اور بچوں سے تعلقات مضبوط کریں ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام الناس میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔

جواد خان ۔ بیورو چیف

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تھانہ کوٹ مبارک پولیس کی بڑی کاروائی

منگل ستمبر 27 , 2022
تھانہ کوٹ مبارک پولیس کی بڑی کاروائی اسلحہ و منشیات سمیت ملزمان گرفتار ڈی ایس پی صدر سرکل سید اعجاز حسین بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ گزشتہ شب کوٹ مبارک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک کلاشنکوف 10 پسٹل 30 بور 1 عدد رپیٹر اور سینکڑوں گولیاں […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: