امید ہے سندھ حکومت سیلاب متاثرین کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی: آصفہ زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے حکومتِ سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے شہید بینظیر آباد میں سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سکرنڈ میں واقع سیلاب متاثرین کے لئے بنائے گئے ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا۔

آصفہ نے مختلف مقامات پر سیلاب متاثرین کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو کے تحت میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

سابق صدر کی چھوٹی صاحبزادی نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف رضاکاروں سے ملیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی، آصفہ نے سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں میں ضروریات کا سامان بھی تقسیم کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ ہو چکا، ہمارے عوام تاحال اس سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہے ہیں، جس نے سندھ کو ڈبودیا ہے، تین کروڑ سے زائد متاثرین اور بے گھر افراد کو پناہ، خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے۔ امدادی کیمپوں میں رہائش پذیر متاثرین نے مجھے اپنی پریشانیوں سے آگاہ کیا، امید ہے حکومتِ سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنی انتھک کاوشیں جاری رکھے گی۔

آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈینگی، ملیریا اور اسہال کی پھیلتی بیماریاں تباہی کی دوسری لہر ثابت ہورہی ہیں، پی پی آئی ایچ کی طرح میڈیکل کیمپوں نے خدمت کے لئے خود کو وقف کیا ہوا ہے تاہم ان کو ہم سب کی مدد کی ضرورت ہے، اس سطح کی بڑی آفت کے سامنے ادویات اور ڈاکٹرز کی موجودہ فراہمی کم ہے، ہمیں ہر ایک کی ضرورت ہے کہ وہ آگے آئے اور مدد کرے، عطیہ دے اور رضا کار بنے تاکہ سیلاب سے ہونے والی تباہی میں کمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تلاش گمشدہ

منگل ستمبر 27 , 2022
کرائم رپوٹر سلطان لطیف تلاش گمشدہ ایک بچہ جس کا نام ارسلان ھے عمر تین سال جو چودہ جون کو اسلام آباد قائداعظم یونیورسٹی کے نزدڈھوک مٹھاروملی سے لاپتہ ھے جس کی رپوٹ تھانہ سیکر یڑ یٹ ضلع اسلام آباد میں کرائ گی لیکن ابھی تک پولیس نے ایک باپ […]

کیلنڈر

دسمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: