آرمی ایوی ایشن نے 4 ہزار 659 متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچایا: این ایف آر سی سی

نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) نے کہا ہے کہ سیلاب کا شکار علاقوں میں آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے اب تک 619 پروازوں سے 4 ہزار659 افراد کو منتقل کیا۔

این ایف آر سی سی کی جانب یومیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک پرواز کے ذریعہ 2 ٹن اشیا خورونوش تقسیم کی گئیں،اب تک دس ہزار 309 ٹن غدائی ،ایک ہزار 746 ٹن ضروری اشیا جمع ہوچکیں، اب تک ایک کروڑ سے زائد مختلف ادویات جمع ہوئیں ،ان میں سے 10 ہزار 175 ٹن غذائی ،1ہزار 732 ٹن دیگر اشیا تقسیم کی جاچکیں، طبی کیمپوں میں پانچ لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد کا علاج کیا جا چکا ہے۔

ترجمان بحریہ کے مطابق بحریہ کی ٹیموں نے 15 ہزار 565 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، بحریہ کے 82 میڈیکل کیمپوں میں 89 ہزار 989 مریضوں کا علاج کیا گیا، پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے اب تک 6 ہزار 415 خیمے تقسیم کئے، 46 طبی کیمپوں میں 7ہزار608 افراد کا علاج کیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امید ہے سندھ حکومت سیلاب متاثرین کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی: آصفہ زرداری

پیر ستمبر 26 , 2022
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے حکومتِ سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے شہید بینظیر آباد میں سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور […]

کیلنڈر

دسمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: