وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل مستعفی، اسحاق ڈار وزیر خزانہ کیلئے نامزد

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ اسحاق ڈار کو وزارت کے لئے نامزد کردیا گیا ہے۔

لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و قومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل، ملک محمد احمد خان اور احد چیمہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ قائد محمد نواز شریف کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا، 4 ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔

محمد نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔

اجلاس میں موقف اپنایا گیا کہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کو بجھانا پڑی جبکہ نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا۔

بدھ کو وزارت کا حلف اٹھاؤں گا: اسحاق ڈار

ادھر اسحاق ڈار نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان روانہ ہورہا ہوں، منگل کو سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا، آج وزیراعظم اور نواز شریف سے ملاقات میں اہم فیصلے ہوئے، بدھ کو وزارت کا حلف اٹھاؤں گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس کی مبینہ آڈیو لیک، سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا

پیر ستمبر 26 , 2022
وزیراعظم ہاؤس کی مبینہ آڈیو لیک نے سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دئیے، پاکستان مسلم لیگ نواز کی سینئر قیادت کے درمیان مبینہ طور پر ہونے والی گفتگو کا ایک آڈیو کلپ لیک ہو گیا ہے۔ آڈیو لیک میں مبینہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: