ملکہ برطانیہ کی موت میرے اور خاندان کیلئے بڑے دکھ کا لمحہ ہے: بادشاہ چارلس

برطانوی بادشاہ چارلس نے کہا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی موت انکے اور خاندان کے تمام افراد کیلئے بڑے بڑے دکھ کا لمحہ ہے، برطانوی وزیراعظم نے ملکہ کی وفات کو برطانیہ سمیت اقوام عالم کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

بادشاہ چارلس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی عظیم والدہ کے انتقال پر گہرے سوگ میں ہیں، معلوم ہے ملکہ کی وفات کا دکھ برطانیہ دولت مشترکہ اور دنیا بھر کے لا تعداد لوگ بھی محسوس کر رہے ہوں گے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم لِز ٹرس نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ملکہ برطانیہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ملکہ برطانیہ وہ چٹان تھیں جس پر جدید برطانیہ کی تعمیر ہوئی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر دکھ کا اظہا رکیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل مستعفی، اسحاق ڈار وزیر خزانہ کیلئے نامزد

پیر ستمبر 26 , 2022
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ اسحاق ڈار کو وزارت کے لئے نامزد کردیا گیا ہے۔ لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و قومی صورتحال پر […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: