ہوٹل میں کھانے کے دوران سیپی سے نایاب ترین موتی برآمد

اوریگون: امریکا میں ایک شخص اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سی فوڈ کھا رہا تھا کہ جب اس نے کھانے کے لیے سیپی کھولی تو اس میں کیڑے کی بجائے ایک نایاب موتی برآمد ہوا۔

ڈیلے ور میں اسکاٹ ایورلینڈ سالٹ ایئر نامی ایک ریستوران میں گئے جہاں انہوں نے سیپی اور صدفوں کا آرڈر بھی دیا۔ ان میں سے جب ایک سیپی کھولی گئی تو اس میں ایک غیرمعمولی موتی برآمد ہوا جو اپنی بنفشی رنگت کی وجہ سے نایاب ترین موتی ہوتا ہے۔

پہلے ان کی بیگم سمجھی کہ شاید یہ گول ٹافی یا کوئی کوئی اور شے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں کا خیال تھا کہ شاید بیرا کوئی شے گراگیا ہے۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ ایک سچا موتی ہے۔
ریستوران انتظامیہ نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک نایاب عمل ہے لیکن سال میں ایک دو مرتبہ ایسے واقعات پیش آتے ہیں جب سیپ سے موتی برآبد ہوت ہیں۔ تاہم انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ایک مہنگا تحفہ بھی ہوسکتا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکی ریاستوں میں ایک سال سے پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

پیر اگست 22 , 2022
نیو یارک: امریکا میں نکاسی آب کے نمونوں پر کیے گئے نئے تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ مہلک پولیو وائرس نیویارک شہر میں ممکنہ طور پر اپریل سے اور کسی دوسری ریاست میں ایک سال سے گردش کر رہا ہے۔ امریکا کے سینٹرز فار ڈِیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن(سی […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: