محمد حسنین ایشیا کپ کیلیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے

لاہور: پاکستان کے 22 سالہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
دوسری جانب آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح پاکستان سے روانہ ہوکر دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ وہ نیدرلینڈز ٹور کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ لیں گے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر بروز جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا۔ سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہوٹل میں کھانے کے دوران سیپی سے نایاب ترین موتی برآمد

Mon Aug 22 , 2022
اوریگون: امریکا میں ایک شخص اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سی فوڈ کھا رہا تھا کہ جب اس نے کھانے کے لیے سیپی کھولی تو اس میں کیڑے کی بجائے ایک نایاب موتی برآمد ہوا۔ ڈیلے ور میں اسکاٹ ایورلینڈ سالٹ ایئر نامی ایک ریستوران میں گئے جہاں انہوں نے […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031