عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جس کی سماعت کل ہوگی۔

نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو پشاورہائی کورٹ اپیلیٹ الیکشن ٹریبونل میں بھی چیلنج کردیا گیا جس کی سماعت کل پیر کو پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز انور کریں گے۔

درخواست گزار شہری علی حیدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے لی گئی اشیا کی قیمت اور ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرایا، عمران خان نے جہلم میں القدر ٹرسٹ کے لیے لی گئی زمین بھی ٹیکس کاغذات میں ظاہر نہیں کی جب کہ عمران خان القدر ٹرسٹ کے رکن ہیں۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف 2014ء سے مختلف کیسز زیرالتوا ہیں، عمران خان پر فارن فنڈنگ کے کیسز بھی ہیں، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ میں کرخسار اور سملی ڈیم ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل

پیر اگست 22 , 2022
کوئٹہ میں موسلادھار بارش کے بعد جل تھل ایک ہوگیا، مختلف موبائل سروسز سمیت انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی، سمبلی اور خسار ڈیم ٹوٹنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مسلسل بارش کے سبب شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں جبکہ لوگوں کو […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: