آن لائن گیمز کی آڑ میں بچوں سے ہزاروں روپے بٹورنے کا انکشاف

لاہور: آن لائن پپ جی سمیت دیگر گیموں کی آڑ میں بچوں سے ہزاروں روپے لوٹنے والے گروہ کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے والدین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر آن لائن پپ جی سمیت دیگر گیموں کی آڑ میں بچوں سے ہزاروں روپے لوٹنے والے گروہ کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، گروہ بچوں سے رجسٹریشن کے نام پر 6 ہزار سے لے کر8 ہزار روپے بٹورتے ہیں اس کے بعد اپنا آئن لائن اکائونٹ بند کردیتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گروہ کے افراد پہلے بچوں کے ساتھ آئن لائن گیمز کھیلتے ہیں پھر انھیں مختلف جعلی اکائونٹس کے ذریعے مقابلے میں حصہ لینے اور زیادہ رقم کا لالچ دیکر ان سے ایزی پیسہ یا دیگر ذرائع سے ہزاروں روپے بٹور رہے ہیں، جب کسی بچے کی جانب سے گیم کے مقابلے میں حصہ لینے کیلیے ہزاروں روپے بھجوائے جاتے ہیں تو اس کے بعد اپنا آئن لائن اکاؤنٹ بند کردیتے ہیں، اب تک متعدد بچے والدین کو بتائے بغیر ہزاروں روپے اس فراڈ گروہ کے ہاتھوں لٹا چکے ہیں۔
اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت آئن لائن فراڈ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں البتہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی آئن لائن حرکات کو ضرور چیک کریں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر اگست 22 , 2022
پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جس کی سماعت کل ہوگی۔ نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو پشاورہائی کورٹ اپیلیٹ الیکشن […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: