دہشت گردی کا مقدمہ: عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔

وکیل بابر اعوان اور فیصل چوہدری کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف دیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گزشتہ روز دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن درخواست گزار کا ماضی کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے۔
استدعا کی گئی کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے، کیس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہوں۔

دوسری جانب، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے تین اعتراض بھی عائد کر دیے ہیں۔

ذرائع رجسٹرار آفس کے مطابق عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کروایا، انسداد دہشت گردی عدالت میں جانے کی بجائے ہائی کورٹ کیسے آ گئے؟ دہشت گردی کے مقدمہ کی مصدقہ نقل فراہم نہیں کی گئی۔

دوسری جانب، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت اعتراضات کے ساتھ آج ہی سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

15سالہ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

پیر اگست 22 , 2022
لاہور میں نواب ٹاؤن پولیس نے 15سالہ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نواب ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر میں چوکیدار ہے، جس نے ذہنی معذور 15سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ نواب ٹاؤن پولیس نے درخواست موصول […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: