جواب طلبی ضرور ہوگی اور جلد ہوگی:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:پاکسان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز گل پر بیہمانہ تشدد کے مرتکب افراد سے جواب طلبی ضرور ہوگی اور جلد ہوگی۔

ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمران طاقت اور انتقام کے نشے میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ تمام جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کو پامال کر رہے ہیں۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی قیدی شہباز گِل پر مسلسل بدترین ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جارہا ہے، اس بیہمانہ تشدد کے مرتکب افراد سے جواب طلبی ضرور ہوگی اور جلد ہوگی۔

اس سے قبل رہنما تحریک انصاف فواد چودھری اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف شہباز گل پر بیہمانہ تشدد کی مذمت کرتی ہے۔ ان پر جسمانی و ذہنی تشدد کے یساتھ ساتھ جنسی تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کسی بھی جماعت، فرد اور طبقے کے لیے ناقابل قبول ہے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی اس کی حمایت کرے، یہ رات جلد ختم ہوگی اور اس رات کے آگے سحر ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دہشت گردی کا مقدمہ: عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی

پیر اگست 22 , 2022
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔ وکیل بابر اعوان اور فیصل چوہدری کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف دیا گیا […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: