پی ٹی آئی کی ریلی ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احتجاجی ریلی کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 5 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ 5 سے زائد افراد کے کسی بھی جگہ پر اکٹھا ہونے پر پابندی ہے، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی 23 جولائی 2022 سے عائد ہے، ہر قسم کے اجتماع، جلسے، جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ کسی بھی جگہ پر جلسے جلوس، ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے، عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی جگہ پر 5 سی زائد افراد اکٹھے نہ ہوں، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جواب طلبی ضرور ہوگی اور جلد ہوگی:شاہ محمود قریشی

ہفتہ اگست 20 , 2022
اسلام آباد:پاکسان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز گل پر بیہمانہ تشدد کے مرتکب افراد سے جواب طلبی ضرور ہوگی اور جلد ہوگی۔ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمران طاقت […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: