شدید بارشوں، سیلاب نے گلگت میں بھی تباہی مچادی، درجنوں گھر بہہ گئے

گلگت بلتستان: شدید بارشوں اور سیلاب نے گلگت کا نواحی علاقہ گورو جگلوٹ میں تباہی مچادی، دریائے ہنزہ کے قریب آباد 50 سے زائد گھرانے سیلاب میں بہہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت کے نواحی گاؤں گورو جگلوٹ میں سیلاب نے تباہی مچادی دی، متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور سول انتظامیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے، متاثرہ افراد کی رہائش کے لیے شاہراہ قراقرم پر عارضی ٹینٹ ولیج قائم کردئیے گئے۔

سیلاب سے تباہ شدہ گاؤں گورو جگلوٹ میں پاک فوج نے متاثرہ افراد کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کر کے مفت ادویات اور متاثرہ خاندانوں کو ریلیف کا سامان فراہم کرنا شروع کر دیا۔

پاک فوج کی جانب سے متاثرین کے لے ٹینٹ، اشیائے خورونوش، ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کے مکانات، لاکھوں روپے مالیت کی قیمت زمین اور پھل دار درخت تباہ ہو گئے جس پر صوبائی حکومت خاموش ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مستقل بنیادوں پر رہائش کا بندوبست کیا جائے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی ٹی آئی کی ریلی ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

ہفتہ اگست 20 , 2022
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احتجاجی ریلی کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 5 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: