فن لینڈ : وزیراعظم نےپارٹی ویڈیوپر تنقید کے بعد ڈرگ ٹیسٹ کرالیا

ہلسنکی : فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین پارٹی کرنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئیں ،وزیراعظم نے پارٹی کی ویڈیوز پر تنقید کے بعد اپنا ڈرگ ٹیسٹ کروالیا ہے۔خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین نے غیرقانونی ڈرگز کبھی استعمال نہ کرنے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کے ساتھ پارٹی کی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد اپنا ڈرگ ٹیسٹ کروالیا ہے۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ وزیراعظم سنا مارین کا کہنا تھا کہ اپنی دفتری ذمہ داریاں نبھانے کی صلاحیت بدستور قائم ہے اور دفتری امور کی انجام دہی کے لیے مذکورہ پارٹی چھوڑ کر گئی تھیں۔

سنا مارین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حالیہ دنوں میں عوام کی جانب سے شدید الزامات آئے کہ میں ایک ایسی جگہ تھی جہاں ڈرگ کا استعمال ہو رہا تھا یا میں خود ڈرگ لے رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ الزامات انتہائی سنجیدہ ہیں اور میں ڈرگ ٹیسٹ کے مطالبے کو غیرمنصفانہ تصور نہیں کرتی، میرے لیے قانونی تحفظ اور کسی شک سے نکلنے کے لیے، اس لیے میں نے آج ڈرگ ٹیسٹ کروایا ہے اور اس کا نتیجہ ایک ہفتے میں آئے گا۔

خیال رہے کہ 2019 میں منتخب ہونے والی دنیا کی نوجوان ترین حکومتی سربراہ پر اپوزیشن اور ان کے حکومتی اتحادیوں کی جانب ڈرگ ٹیسٹ کے لیے زور دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فن لینڈ کی 36 سالہ وزیر اعظم سنا مارین کی ایک نجی پارٹی میں مقامی فن کاروں اور بااثر شخصیات کے ساتھ ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا پر نشر ہوئی ہیں۔

وزیر اعظم کی ڈانس ویڈیوز سب سے پہلے انسٹاگرام کے اکاؤنٹس پر نشر ہوئیں، جس پران کا کہنا تھا کہ ان کو معلوم تھا کہ ان کی ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں مگر خیال نہیں تھا کہ وہ ویڈیوز عوامی سطح پر جائیں گی۔

دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم سنا مارین نے دسمبر 2019 میں فن لینڈ میں وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا ، ان کا تعلق متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان سے ہے۔ سنا مارین نے یونیورسٹی آف ٹیمپرے سے تعلیم مکمل کی، جس کے بعد وہ صرف 29 سال کی عمر میں فن لینڈ کی پارلیمنٹ کا حصہ بنیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کورونا سے مزید 2 افراد چل بسے، 449 نئے مریض رپورٹ

ہفتہ اگست 20 , 2022
اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا سے مزید 2 افراد چل بسے، 449 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 158 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ رپورٹ کے مطابق […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: