بجلی کے بغیر دھوپ میں ٹھنڈک پیدا کرنے والا مائع نائٹروجن ایئرکنڈیشنر

تل ابیب: اسرائیلی کمپنی نے دنیا کا سب سے پہلا ایئرکنڈیشنر بنایا ہے جو چار دیواری سے باہر دھوپ میں بھی زبردست ٹھنڈک پیدا کرسکتا ہے اور وہ بھی کسی بجلی کے بغیر۔

اسے کینشو سسٹم کا نام دیا گیا ہے جو مائع نائٹروجن باہر پھینک کر فوری طور پر اطراف کے ماحول کو منفی دس درجے سینٹی گریڈ تک سرد کرسکتی ہے۔ اسرائیلی کمپنی کینوکو نے اسے پہلی مرتبہ گھر کے باہر آزمایا ہے جو کیفے ہیٹر کے الٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔

اسے آؤٹ ڈور ریستوران میں رکھا جائے تو ایک نظام کئی میزوں کو سرد کرسکتا ہے۔ اس کا اہم راز مائع نائٹروجن ہے جس کی ایک معیاری ٹنکی اندر رکھی ہے۔ اس میں منفی 196 درجے سینٹی گریڈ پر نائٹروجن کو سرد رکھا گیا ہے۔ جسے ہی ایئرکنڈیشنر کا سوئچ آن کیا جاتا ہے تو نائٹروجن باہر نکل کر تیزی سے پھیلتی ہے اور باہر کے ماحول میں بھی ٹھنڈک آجاتی ہے۔
مائع نائٹروجن باہر نکل کر گیس بن جاتی ہے اور اصل جسامت سے 700 گنا زائد پھیل جاتی ہے جس کی وجہ مکینکل انجن ہے۔ گیس خارج کرنے کے لیے ایئرکنڈیشنر کو خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسے چلانے کے لیے بجلی کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی اس سے کوئی گرم ہوا باہر خارج ہوتی ہے۔

کمپنی کے مطابق نائٹروجن میں سانس لینے کا کوئی نقصان نہیں اور وہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مائع نائٹروجن دھیرے دھیرے خارج ہوتی ہے۔

اس طرح آؤٹ ڈورمائع نائٹروجن ایئرکنڈیشنر دیدہ زیب، موبائل، مؤثر اور خاموش ہے۔ ایک یونٹ کی ٹنکی 7 سے 10 روز کے لیے کافی ہوگی ہے۔ جلد ہی ان کی تل ابیب کی ریستورانوں میں آزمائش کی جائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نائٹروجن کی ایک ٹنکی کی قیمت 50 سے 60ڈالر کے برابر ہے۔

توقع ہے کہ 2023 کے وسط تک یہ اہم ایجاد مارکیٹ میں پیش کردی جائے گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بجٹ خسارا جی ڈی پی کا منفی 7.9 فیصد،رپورٹ

Sat Aug 20 , 2022
اسلام آباد: مالی سال2021-22 کے دوران ملک کا بجٹ خسارہ 52 کھرب 59 ارب 89کروڑ 20لاکھ روپے کے ساتھ ملکی جی ڈی پی کے منفی 7.9فیصد کے برابر رہا۔ دفاعی اخراجات1411 ارب64 کروڑ 60لاکھ روپے،قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں3182 ارب43 کروڑ 20لاکھ روپے کے اخراجات کیے گئے […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031