باجوڑ میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید

باجوڑ: خیبرپختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صمد خان کے مطابق ضلع باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

سیکیورٹی فورسز نے ریسکیو ادارے کے ذریعے جائے وقوعہ پر امدادی کام کیا اور متاثرہ افراد کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی۔
دھماکے کے بعد پولیس نے سڑک کو آمد و رفت کے لیے مکمل بند کردیا ہے جبکہ علاقے میں بھاری نفری اور کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حب، سیلابی ریلے میں پھنسی دو مسافر کوچز کو ریسکیو کرلیا گیا

Sat Aug 20 , 2022
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے حب میں سیلابی ریلے میں پھنسی دو مسافر کوچز کو ریسکیو کرلیا گیا۔ نیوز کے مطابق اوتھل کے قریب لنڈا ندی میں دو مسافر کوچز سیلابی ریلے میں پھنس کے رہ گئی تھیں تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بسوں کو بچالیا۔ ریسکیو اہلکاروں […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031