وزیراعظم نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا، بچوں کو قطرے بھی پلائے

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نےانسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا، تقریب میں بچوں کو قطرے پلائے۔ کہتے ہیں آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کےلیے سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

وزیراعظم کا پولیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر پولیو کا خاتمہ کر رہی ہیں، ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ، اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال میں لا رہے ہیں۔ پولیو ایک جان لیوا مرض ہے بدقسمتی سے پاکستان کے بعض حصوں میں دوبارہ پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ ورکرز جب آپ کے گھر آئیں تو بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ، صرف دو بوندیں بچوں کو پولیو سے بچا سکتی ہیں۔

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل اور وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر صحت اور وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب میں شرکت پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور پولیو ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عطا تارڑ سمیت 12 ن لیگی رہنماؤں نے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ہفتہ اگست 20 , 2022
اسلام آباد: پی ایم ایل این رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے درج ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ وزیراعظم کے مشیر معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ، رانا مشہود، راجہ صغیر ودیگر ایم پی اے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: