دو سالہ بچی نے حملہ آور سانپ کو دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا ترکی میں چونکا دینے والے واقعے میں ایک دو سالہ بچی نے حملہ آور سانپ کو اپنے دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 10 اگست کو ترکی کے شہر بنگول کے قریب کنتار گاؤں میں پیش آیا۔ کمسن بچی اپنے گھر کے باہر صحن میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران بچی نے چیخ ماری جسے سن کر پڑوسی بھاگتے آئے۔

رپورٹ کے مطابق پڑوسی جب بچی کے پاس پہنچے تو انہوں نے بچی کے ہاتھ میں سانپ دیکھا جس پر دانتوں سے کاٹنے کے نشانات بھی موجود تھے جب کہ سانپ نے بچی کے ہونٹ پر کاٹا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سانپ بچی کے کاٹنے سے موقع پر ہی مر گیا جب کہ بچی کو فوری طور پر بنگول میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے 24 گھنٹے تک نگرانی میں رکھا گیا اور بعد ازاں گھر بھیج دیا گیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی، انٹرنیٹ سروس متاثر

جمعہ اگست 19 , 2022
لاہور: ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث شمالی اور وسطی حصوں میں پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی، صارفین کو انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی فراہمی میں مشکلات کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ چند […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: