پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیر الجہتی اُمور پر تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد: امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی اسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے بین الاقوامی آرگنائزیشن امور ایمبیسیڈر مشیل جے سیزان سے ملاقات ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان امریکہ کثیرالجہتی امور میں تعاون خصوصاً پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں تعاون، بہتر روابط اور ڈیجیٹل شمولیت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیر مسعود خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکی اسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے بین الاقوامی آرگنائزیشن امور مشیل جے سیزان سے ملاقات مفید رہی۔

اس موقع پر مشیل سیزان نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پاکستانی سفیر مسعود خان کے ساتھ ملاقات مثبت رہی اور اس دوران کثیر الجہتی تعاون کو وسعت دینے اوراقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور دیگرامور پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات جن میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، توانائی، زراعت اور ٹیک سیکٹر جیسے اہم شعبہ جات شامل ہیں، ان کے فروغ کیلیے روابط کو تیزکرنے پر زور دیاگیا ہے۔

دونوں ممالک کثیرالجہتی پلیٹ فارمز جن میں اقوام متحدہ نیویارک، جنیوا میں اقوام متحدہ کی تنظیموں اور ویانا، نیروبی، اٹلی اور پیرس میں اقوام متحدہ سے منسلک خصوصی تنظیمیں شامل ہیں ان پر تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

پاکستان اور امریکہ غذائی تحفظ، موسمیاتی چیلنج اور عالمی مالیاتی ڈھانچے سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دو سالہ بچی نے حملہ آور سانپ کو دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا ترکی میں چونکا دینے والے واقعے میں ایک دو سالہ بچی نے حملہ آور سانپ کو اپنے دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا۔

Fri Aug 19 , 2022
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 10 اگست کو ترکی کے شہر بنگول کے قریب کنتار گاؤں میں پیش آیا۔ کمسن بچی اپنے گھر کے باہر صحن میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران بچی نے چیخ ماری جسے سن کر پڑوسی بھاگتے آئے۔ رپورٹ […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031