آرمی چیف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹ کام کے کمانڈر کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال،استحکام اور دفاع سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی سمیت عسکری سطح پر باہمی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے انسداد دہشت گردی اور علاقائی امن و استحکام پر پاک فوج کےکردار کو سراہا۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تربیتی پروگرام کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی عسکری وفد نے آرمی میوزیم کا دورہ بھی کیا اور فوجی عجائب گھر میں تاریخی ورثہ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیر الجہتی اُمور پر تعاون کے فروغ پر اتفاق

Fri Aug 19 , 2022
اسلام آباد: امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی اسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے بین الاقوامی آرگنائزیشن امور ایمبیسیڈر مشیل جے سیزان سے ملاقات ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان امریکہ کثیرالجہتی امور میں تعاون خصوصاً پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں تعاون، بہتر روابط […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031