لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار

لاہور: اقبال ٹاؤن پولیس اور ریسپانس یونٹ نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

پی آر یو نے راوی بلاک میں کارروائی کرتے ہوئے تشدد کا شکار ہونے والی بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ مالکان کے بہیمانہ تشدد سے بچی کا ہاتھ فریکچر ہوگیا اور گردن پر زخم کے نشانات ہیں۔

پی آر یو ٹیم نے ملزمان علی فرحان اور اس کی اہلیہ صبا کو تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کردیا۔ تشدد کا شکار ہونے والی بچی فاطمہ کو اے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی حفاظتی تحویل میں دے دیا گیا۔
ایس پی ڈولفن عثمان طارق نے ٹیم کو بروقت کارروائی پر شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ بچی کو علاج معالجہ اور طبی معائنہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ بچوں پر تشدد و ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آرمی چیف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

Fri Aug 19 , 2022
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹ کام کے کمانڈر کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال،استحکام اور دفاع سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی سمیت عسکری […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031