گجرات میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ریپ کا ملزم گرفتاراور اہلیہ فرار

کڑیانوالہ: پولیس نے 14 سالہ گھر یلو ملازمہ کے متعدد مرتبہ ریپ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کی بیوی کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ چک نمبر 466 میں ابرار نامی شخص کے گھراس کے پڑوس میں رہائش پذیر 14 سالہ ملازمہ کام کرتی تھی جسے ملزم نے مبینہ طور پر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس فعل میں ملزم کی اہلیہ بھی شریک جرم ہے۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی اب 7 ماہ کی حاملہ ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج اسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کی بیوی روپوش ہے۔
دوسری جانب کھریاں والا میں تین دیگر خواتین کو بھی گھناؤنے جرم کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم عبدالرمیز نے سندھو ٹاؤن، ڈی ٹائپ کالونی میں ایک خاتون کے گھر گھس کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بندوق کی نوک پر اس کے ساتھ زیادتی کی۔

پولیس نے کہا ملزم نے فحش ویڈیوز بھی بنائی تھی اور اسی کی بنیاد پر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر متنبہ کیا کہ اگر اس نے عصمت دری کے واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا تو وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دے گا۔

پولیس نے پی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار

جمعہ اگست 19 , 2022
لاہور: اقبال ٹاؤن پولیس اور ریسپانس یونٹ نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ پی آر یو نے راوی بلاک میں کارروائی کرتے ہوئے تشدد کا شکار ہونے والی بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: