30 سیکنڈ کی ویڈیو فالج کے متعلق پیش گوئی کر سکے گی، تحقیق

ٹائیپے: ہمارے اسمارٹ فونز میں موجود کیمرا وقت کے ساتھ تیزی سے بہتر ہوا ہے لیکن کیا یہ اتنا جدید ہوگیا کہ ہم میں فالج کے خطرے کی نشان دہی کرتے ہوئے ہماری جان بچا سکے۔

محققین نے ایک ایسا ایلگورتھم بنایا ہے جو ہماری گردن میں موجود شریانوں کی کشادگی کا معائنہ کرتا ہے۔ یہ پروگرام کسی بھی جدید اسمارٹ فون سے بنائی جانے والی گردن کی 30 سیکنڈوں کی ویڈیو کو اسکین کرتے ہوئے کام کرتا ہے۔

گردن میں سکڑی ہوئی شریانیں فالج کی بنیادی وجوہات میں سے ایک وجہ ہے۔
تائیوان کے محققین نے آئی فون 6 کا استعمال کرتے ہوئے 200 سے زائد بوڑھے مریضوں کی گردنوں کی ویڈیو بنائیں۔ شرکاء کو سیدھا لِٹا کر ان کے سروں کو بکس کے اندر رکھا اور بکس پر لگے کیمرے سے ان کی ویڈیو بنائی گئی۔

الگورتھم نے 10 میں تقریباً نو مریضوں کے گردن کی سکڑی ہوئی شریانوں کی نشاندہی کی اورجن کو فالج کا خطرہ لاحق تھا۔

تائیوان کے دارالحکومت تائیپے کی نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہاسپٹل سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر ہسائیں-لی کاؤ کا کہنا تھا کہ تحقیق کا نتیجہ ایک غیر متوقع لمحہ تھا۔

فی الوقت مریضوں کو اسکین کے لیے بھیجنے سے قبل بلند فشار خون یا بلند کولیسٹرول جیسی علامات کی نشان دہی کرنے کی ضرورت ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چین کی ہوا میں معلق ’اسکائی ٹرین‘ ویب ڈیسک جمعـء 19 اگست 2022

Fri Aug 19 , 2022
بیجنگ: چین اپنی جدید میگلیو ٹرینوں کے متعلق جانا جاتا ہے۔ ان ٹرینوں کو پٹری پر تیزی سے چلانے کے لیے الیکٹرو میگنیٹک نظام کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اب چین نے اپنی پہلی معلق میگلیو لائن کی رُنمائی کی ہے جس کو مستقل مقناطیسوں سے بنایا گیا ہے۔ اس […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031