چوری شدہ کتاب 50 سال بعد لائبریری کو واپس کر دی گئی

اوہائیو: امریکا میں چوری کی گئی ایک کتاب 50 سال بعد لائبریری کو واپس کر دی گئی۔

امریکی ریاست اوہائیو کی سِنسناٹی پبلک لائبریری کے مطابق کتب خانے سے چرائی گئی مصنف ایڈگر رائس کی کتاب ٹارزن اینڈ ٹارزن ٹوئنز 50 سال بعد بذریعہ ڈاک لائبریری کو واپس بھجوائی گئی۔ کتاب کے ساتھ ایک رقہ بھی بھیجا گیا جس میں کتاب کی غیر موجودگی کے حوالے سے بتایا گیا۔

نوٹ میں لکھا تھا ’جو بھی اس کو موصول کرے، میں اس کتاب کو واپس کر رہا ہوں جس کو 1972 – 1973 میں سِنسناٹی پبلک لائبریری (مین برانچ) سے درج کرائے بغیر لے جایا گیا تھا۔ اس وقت میں نوجوان تھا۔ بہرحال میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ کتاب صحیح حالت میں ملے گی۔‘

لائبریری کے مہتمم برائن پاورز کا کہنا تھا کہ کتاب کے واپس مل جانے سے لائبریری کا عملہ خوش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اعترافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ شخص یہ کتاب لے گیا تھا لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ اس نے یہ واپس کیوں کی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

30 سیکنڈ کی ویڈیو فالج کے متعلق پیش گوئی کر سکے گی، تحقیق

جمعہ اگست 19 , 2022
ٹائیپے: ہمارے اسمارٹ فونز میں موجود کیمرا وقت کے ساتھ تیزی سے بہتر ہوا ہے لیکن کیا یہ اتنا جدید ہوگیا کہ ہم میں فالج کے خطرے کی نشان دہی کرتے ہوئے ہماری جان بچا سکے۔ محققین نے ایک ایسا ایلگورتھم بنایا ہے جو ہماری گردن میں موجود شریانوں کی […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: