بھارت کو’عدم برداشت کا شکارملک‘ کیوں کہا؟ بھارتی شاہ رُخ خان پر برس پڑے

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارت کو ایک ’عدم برداشت‘ ریاست کہا تھاجس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں موجود مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے بھارتی اداکار شاہ رُخ خان نے حال ہی میں بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے پر گفتگوکی جس میں ان سے بھارت کے ’عدم برداشت ‘ پر سوال کیا گیا۔

صحافی نے کنگ خان سےسوال کیا کہ آپ کے نزدیک کیا بھارت میں عدم برداشت بڑھ رہا ہے یا بھارت عدم برداشت ریاست ہے؟
سوال کے جواب میں شاہ رُخ خان نے کہا کہ ’بھارت ایک انتہائی عدم برداشت ریاست ہے یہا ں عدم برداشت بڑھتا جا رہا ہے۔

شاہ رُخ خان کے اس متنازعہ بیان ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جبکہ بھارتی انتہا پسندوں اور ناقدین کی جانب سے کنگ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شاہ رُخ خان کی فلم ’ پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کا جس کے بعد ’ہیش ٹیگ بائیکاٹ پٹھان‘‘ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’’اگر ہندوستان عدم برداشت کا شکار ملک ہے تو پھر شاہ رُخ خان اب بھی یہاں کیوں رہ رہے ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ‘پٹھان’ 25 جنوری 2023ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چوری شدہ کتاب 50 سال بعد لائبریری کو واپس کر دی گئی

Fri Aug 19 , 2022
اوہائیو: امریکا میں چوری کی گئی ایک کتاب 50 سال بعد لائبریری کو واپس کر دی گئی۔ امریکی ریاست اوہائیو کی سِنسناٹی پبلک لائبریری کے مطابق کتب خانے سے چرائی گئی مصنف ایڈگر رائس کی کتاب ٹارزن اینڈ ٹارزن ٹوئنز 50 سال بعد بذریعہ ڈاک لائبریری کو واپس بھجوائی گئی۔ […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031