پشاور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہنوں سمیت 3 لڑکیوں کو قتل کردیا

پشاور تھانہ دائود زئی کی حدود میں بھائی نے دوستوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی دو بہنوں اور ان کی ایک سیہلی کو قتل کردیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مدعی یاسین نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کے بیٹے امجد نے اپنے دیگر ساتھیوں فرہاد، گل شیر، سید رحمان اور کامران کے ہمراہ اراضیات بابوزئی میں اپنی بہنوں اور ان کی سہیلی کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وجہ عناد غیرت کے نام کا بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں لڑکیوں کا ایک لڑکے کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس نے وقوعہ سے سے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تعلیمی نظام بھی درہم بھرم

جمعہ اگست 19 , 2022
کوئٹہ: بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تعلیمی نظام بھی درہم بھرم ہوگیا ہے۔ نیوز کے مطابق حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال سے بلوچستان کے 32 اضلاع میں اسکولوں کی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں،سیلاب اور بارش سے صوبے کے 32 اضلاع میں تدریسی عمل متاثر ہوا۔ […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: