کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی

کراچی: کمشنر کراچی اقبال میمن نے شہر میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کمنشنر کراچی اقبال میمن نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں سے برساتی نالوں اور سیوریج کا نظام شدید متاثر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندی 18 اکتوبر تک برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکم نامے پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدیات کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں۔

3 برس قبل بھی سندھ حکومت نے پلاسٹک تھیلیوں کی تیاری، فروخت، اور استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔ اس حوالے سے پلاسٹک بیگ سے متعلق عوامی آگاہی مہم بھی چلائی گئی تھی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی ٹی آئی کو کہا تھا اسمبلی جاکر کردار ادا کریں، لیکن انہوں نے بائیکاٹ کر رکھا ہے، چیف جسٹس

جمعہ اگست 19 , 2022
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کہا تھا اسمبلی جا کر کردار ادا کریں، لیکن انہوں نے بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: