کراچی سے حیدر آباد جانے والی کار ملیر ندی میں ڈوب گئی،7 افراد لا پتہ

کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک رو ڈ پر ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والی گاڑی کو نکال لیا گیا۔ کار میں سوار7 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

سیلابی ریلہ کراچی سے حیدر آباد جانے والی کار کو بہا کر ملیر ندی میں لے گیا۔ کراچی پولیس کو گزشتہ شام فیملی سمیت کار ڈوبنے کی اطلاع ملی۔ پانی کی سطح بہت زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن ممکن نہ ہوسکا۔

رات گئے رکنے والا آپریشن صبح دوبارہ شروع کیا گیا تو ملیر ندی میں ڈوبنے والی کار تو مل گئی لیکن کار سوار 7 افراد کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

جائے حادثہ پر پہنچنے والے کار سوار افراد کے اہل خانہ نے بتایا کہ کار میں فیملی کے7 افراد سوار تھے۔ کار میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔ تمام افراد کا گزشتہ روز سے رابطہ منقطع ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کو تباہ حالت میں نکال لیا گیا ہے اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

ملیر ندی لنک روڈ کے اطراف گوٹھوں میں برساتی پانی داخل ہو گیا۔ سیلابی ریلے میں دبئی گوٹھ،سمو گوٹھ شفع محمد گوٹھ میں ڈوب گیا۔ درجن سے زائد افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر لیا گیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ نے سعودی لڑکی سے منگنی کرلی

جمعرات اگست 18 , 2022
اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ نے سعودی لڑکی سے منگنی کرلی، منگنی کی تقریب ریاض میں راجوا السیف کے والد کے گھر پر ہوئی‘ جوڑے کی خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اردن کی شاہی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ اردن کے ولی عہد […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: