صرف 5 دن میں 50 امریکی ریاستوں میں سفر کا نیا ریکارڈ قائم

آسٹن، ٹیکساس: تین امریکی دوستوں نے صرف 5 دن، 13 گھنٹوں اور 10 منٹ میں تمام 50 امریکی ریاستوں کا دورہ کرکے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

آسٹن کے دو دوستوں پیٹرمک کونویل اور پاویل پاشا کروشیٹوف اور منی پولس کے عبداللہ صلاح نے مل کر یہ سفر طے کیا ہے۔ تینوں دوستوں نے ورمونٹ سے یہ سفر شروع کیا تھا۔ وہ تھامس کینن اور جسٹن مورس کا ریکارڈ توڑنا چاہتے تھے جنہوں نے 5 روز 16 گھنٹوں اور 20 منٹ میں 50 امریکی ریاستوں کا دورہ کیا تھا۔

تینوں دوستوں نے کار کے ذریعے اپنا سفر مکمل کیا گیا جبکہ ہوائی اور الاسکا ہوائی جہاز میں گئے کیونکہ وہاں سڑک سے جانا ممکن نہ تھا۔ لیکن دونوں نے ہی 5 دن، 13 گھنٹوں اور 10 منٹ میں اپنا سفر مکمل کیا ہے۔

پیٹرمک کونویل نے بتایا کہ یہ تجربہ الفاظ میں نہیں بتایا جاسکتا کیونکہ یہ بہت تھکا دینے والا تھا اور راستے میں بہت کچھ دیکھنے کو ملا، تاہم ہم نے طلوعِ آفتاب کے خوبصورت مناظر ضرور دیکھے تھے۔

تینوں مہم جو دوستوں نے مسلسل تین ماہ تک اس طویل ترین سفر کی منصوبہ بندی کی تھی جس کے بعد اسے عملی جامہ پہنایا گیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سیاہ الائچی پھیپھڑے کے سرطان کو روک سکتی ہے

جمعرات اگست 18 , 2022
سنگاپور: بالخصوص مشرق میں سیاہ الائچی یا بڑی الائچی عام استعمال ہوتی ہے اور اب اس میں ایک حیاتیاتی مرکب معلوم ہوا ہے جو نہ صرف پھیپھڑوں کے سرطان کو روک سکتا ہے بلکہ اس سے کینسر کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور(این یو ایس) […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: