کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، سڑکوں پر پانی جمع

کراچی: شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث متعدد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے آنے والے پانچویں مون سون سسٹم کی شدت برقرار ہے، سسٹم کا کچھ حصہ راجستھان اور اس کا مرکز مشرقی سندھ پر موجود ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے مزید کہا کہ سسٹم کا پھیلاؤ وسطی سندھ اور بلوچستان تک پھیلا ہوا ہے۔
کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی مزید پیشگوئی کے بعد سندھ حکومت نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں آج (جمعرات) کو چھٹی دے رکھی ہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران ڈرائیونگ میں احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فیصل آباد: میڈیکل کی طالبہ پر انسانیت سوز تشدد کے الزام میں تاجر سمیت 6 افراد گرفتار

جمعرات اگست 18 , 2022
فیصل آباد: پولیس نے میڈیکل کی ایک طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا، تشدد اور جنسی زیادتی میں ملوث ایک بااثر تاجر سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔ طالبہ پر حملہ اور اسے تذلیل کرنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے پنجاب […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: