پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طورپر منظور

لاہور:پنجاب اسمبلی کے ممبران نے نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طورپر منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر نے ”دی پنجاب پروہیبٹیشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون بل 2022ء” پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے بل کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی طور پر سود کے کاروبار پر پابندی لگا رہے ہیں، یہ کاروبار ایک لعنت ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دینی تعلیم کی مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کرنے پر ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سول ججز متعلقہ سکولوں میں جاکردینی تعلیم کی تحصیل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سود کے کاروبارپرپابندی کا کریڈٹ پورے ایوان اورخاص طورپرقائد عمران خان کو جاتا ہے، سود کا کاروبار کرنے والے روزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھارتی سفارتخانے کی ویب سائٹ ہیک، پاکستانی پرچم آویزاں

بدھ اگست 17 , 2022
بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری ہیکرز نے مصر (Egypt) میں بھارتی سفارتخانے کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔ کشمیری حریت پسندوں کی جانب سے ویب سائٹ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے اور مظالم کے خلاف بطور احتجاج ہیک کی گئی۔ ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: