حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیوایم کی درخواست خارج، بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہونگے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیوایم کی درخواست خارج کرتے ہوئے سندھ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی کرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں حلقہ بندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حلقہ بندی کے خلاف ایم کیوایم کی درخواست خارج کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی کرانے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کو پہلے مناسب فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کا تعین ہونے پر ہی قانونی نکات عدالتوں میں اٹھائے جا سکتے ہیں۔ جو نکات ہائیکورٹ میں نہیں اٹھائے گئے انہیں اپیل میں براہ راست نہیں سنا جا سکتا۔
سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کی تحریک انصاف کی درخواست بھی خارج کردی گئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چاہے تو یکم فروری کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الگ درخواست دائر کر سکتی ہے۔ موجودہ کیس میں فیصلے پر عمل درآمد کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سال2022 کا سُپر مون آج آخری بار دیکھا جاسکے گا

Wed Aug 17 , 2022
ماہرین فلکیات کے مطابق آج سال کا سُپر مون آخری بار دیکھا جاسکے گا ، سپر مون 12 اگست کو مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 35 منٹ پر مکمل ہو جائے گا ، اس وقت سورج کی طرف سے یہ 180 ڈگری کے زاویے پر ہوگا […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031