بھدے رنگ والے شمسی سیل بھول جائیں، رنگ برنگی سولر پینل لگائیں

شنگھائی: شمسی سیل اور پینل عموماً یک رنگے دکھائی دیتے ہیں لیکن بہت جلد اب آپ اپنی چھت پر دیدہ زیب رنگ برنگے سولر پینل لگا سکیں گے۔ رنگ برنگے شمسی سیل سے عمارت کی خوبصورتی بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ جدت کی وجہ سے شمسی سیل چھتوں کے بجائے اب اینٹوں یا وال پیپر کی طرح بلڈنگ کے باہر بھی لگائے جارہے ہیں۔ اس سے قبل ان کا سلیٹی رنگ عمارت کی خوبصورتی متاثر کر رہا تھا لیکن اب امریکی ماہرین نے دیدہ زیب رنگوں والے شمسی سیل بنائے ہیں جس سے ان کی خوبصورتی تو بڑھ جاتی ہے لیکن کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ تحقیق شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کے زین پینگ لائی اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے جس کی تفصیل امریکی کیمیکل سوسائٹی کے جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ انہوں نے اسٹرکچرل مٹیریئل پر مشتمل ایک نئی ٹیکنالوجی وضع کی ہے جسے ’فوٹونِک گلاس‘ کا نام دیا گیا ہے۔
فوٹونک گلاس کو اسپرے کی صورت میں سولر سیل کی سطح پر لگایا جاسکتا ہے۔ یہ گلاس یا شیشہ درحقیقت زنک سلفائیڈ کے خردبینی دانوں پر مشتمل ہوتا ہے جن میں دائی الیکٹرک خواص پائے جاتے ہیں۔ روشنی کی اکثریت ان سے گزر جاتی ہے لیکن بعض رنگ دوبارہ منعکس ہوتے ہیں جن میں نیلا، سبز اور بنفشی رنگوں کے کچھ شیڈز موجود ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ سولر سیل 21.5 سے 22.6 فیصد کفایت پر روشنی سے بجلی بناتے ہیں اور یہ ایک بہترین کارکردگی بھی ہے۔ کئی تجربات میں سولر سیل نے اپنی مضبوطی اور رنگت برقرار رکھی اوراس طرح ان کی رنگ منعکس کرنے کی صلاحیت کم نہیں ہوتی۔

اچھی بات یہ ہے کہ کم خرچ اور مؤثر انداز میں سولر سیل کو بڑے تجارتی پیمانے پر تیار کیا جاسکتا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جولائی 2022؛ ترسیلات زر ڈھائی ارب ڈالر،جون کے مقابلے 7.8 فیصد کم

بدھ اگست 17 , 2022
کراچی: جولائی 2022ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کی رقوم موصول ہوئیں، اس طرح ترسیلات زر نے مسلسل 26 مہینوں تک 2 ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ آمد کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔ نمو کے لحاظ سے جولائی 2022 ء کے دوران ترسیلات […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: