واجبات کی عدم ادائیگی، سابق اہلکار نے پولیس کی ویب سائٹ بند کردی

نیوٹن: امریکا میں ایک سابق پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر واجبات کی ادائیگی کے تنازع پر پولیس کی ویب سائٹ بند کر دی۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر بوسٹن کے نواحی علاقے میں مبینہ طور پر ویب سائٹ بند کرنے والے ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوٹن شہر کی میئر رُوتھین فُلر کا کہنا تھا کہ سابق اہلکار، جو محکمہ پولیس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ڈائریکٹر تھا، نے جون کے آخر اور جولائی میں محکمے کی ویب سائٹ بند کر دی تھی۔ ویب سائٹ پر جانے والوں کو ایک پیغام دِکھایا جاتا تھا جس میں لکھا تھا کہ میئر سے رابطہ کریں اور ویب سائٹ بحال کرنے کا کہیں۔
میئر نیوٹن کا کہنا تھا کہ اہلکار نے شہری حکام کو مارچ میں مطلع کیا تھا کہ وہ نوکری چھوڑ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اہلکار کو لگتا تھا کہ جس وقت انہوں نے ویب سائٹ بند کی ان کو 1 لاکھ 37 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کی جانی تھی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

منکی پاکس کا انسانوں سے جانوروں میں منتقلی کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا

بدھ اگست 17 , 2022
پیرس: انسان سے جانور میں منکی پاکس کے منتقل ہونے کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا، فرانس میں ایک پالتو کتے میں منکی پاکس کی تشخیص کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 جون کو چار سالہ اٹیلین گرے ہاؤنڈ کے جسم پر چھالے نمو دار ہونے کے بعد […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: