جیکولین فرنینڈس کیخلاف بھتہ خوری کیس میں ملوث ہونے کا ثبوت مل گیا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے 215 کروڑ بھارتی روپے کے بھتہ خوری کیس میں ملوث ہونے کا ثبوت مل گیا۔

بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس 215 کروڑ بھارتی روپے کے بھتہ خوری کیس میں ملوث پائی گئی ہیں۔ ان پرجلد باضابطہ طورپر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ای ڈی کو اس بات کے شواہد مل گئے ہیں کہ جیکولین فرنینڈس نے بھتہ خوری اور فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر سے 10 کروڑ روپے مالیت کے تحائف وصول کئے۔ جیکولین فرنینڈس کویہ بھی علم تھا کہ سکیش چندرشیکھر بھتہ خور ہے۔
بھتہ خوری کیس کی اب تک کی تفتیش کے مطابق 200 کروڑ بھارتی روپے بھتہ وصول کرنے اور فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم چندر شیکھر سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو سپرہیرو بنانا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لئے 500 کروڑ روپے کی فلم بنانے کوتیار تھا۔

ای ڈی جیکولین فرنینڈس سے بھتہ خوری کیس بھی پہلے بھی تفتیش کرچکی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

واجبات کی عدم ادائیگی، سابق اہلکار نے پولیس کی ویب سائٹ بند کردی

Wed Aug 17 , 2022
نیوٹن: امریکا میں ایک سابق پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر واجبات کی ادائیگی کے تنازع پر پولیس کی ویب سائٹ بند کر دی۔ امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر بوسٹن کے نواحی علاقے میں مبینہ طور پر ویب سائٹ بند کرنے والے ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ میڈیا […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031